عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کامنشیات فروشوں، قمار بازی ایکٹ اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جہلم (عبدالغفوربٹ)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کامنشیات فروشوں، قمار بازی ایکٹ اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1200گرام چرس ، 1عدد پسٹل 30بور معہ 03عدد روند،07عدد روند 12بور،13ملزمان گرفتارمقدمات درجتفصیلا ت کے مطابق تھانہ سول لائن ضمیر حسین ایس ئی نے ملزم زین آصف ولد آصف حسین قوم ماچھی سکنہ پیرا غیب جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3ضرب روند ۔ اور ملزم خرم شہزاد ولد محمد رفیق قوم ملک سکنہ پیراغیب سے 7ضرب روند زندہ گن 12بور۔تھانہ پنڈدادنخان ایس ایچ او نثار احمد ایس ائی نے ملزم محمد آصف ولد نور محمد قوم ماچھی سکنہ محلہ فاضل کالونی خوشاب ، محمد اسلم ولد تاج، محمد تنویر ولد محمد رمضان، محسن علی ولد عبدالرزاق، محمد فیاض ولد محمد نواز، محمد عمران ولد محمد رمضان، محمد امتیاز ولد کوثر محمود، غلام شبیر ولد منظور حسین اقوام بھٹی ، محمد جمیل ولد سلامت اللہ قوم فقیرسکنائے ہرن پور ہرنپور موڑ پر جواکھیلتے ہوئے گرفتار۔ جو ا ء کے داؤ پر لگی کل مالیتی رقم 2لاکھ 18ہزار 8سو روپے قبضہ پولیس ۔ تھانہ سوہاوہ محمد غفار ایس ائی نے ملزم عثمان ولد بلال احسن قوم شنواری سکنہ سول کواٹر حاجی لائن شاہ کالونی صدر پشاور سے 1200گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔