اقدام قتل میں مطلوب ملزم کو پناہ دینے والے محمد عصمت ولد غلام رسول نامی کے خلاف مقدمہ درج

جہلم (عبدالغفوربٹ) اقدام قتل میں مطلوب ملزم کو پناہ دینے والے محمد عصمت ولد غلام رسول نامی کے خلاف مقدمہ درج محمد عصمت ولد غلام رسول قوم جٹ سکنہ گولپور نے ملزم شاہد عنائیت ولد محمد عنائیت قوم جٹ سکنہ گولپور جو مقدمہ نمبر 140/17بجرم 324/34ت پ تھانہ پنڈدادنخان کو پناہ دینے پر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق۔ تھانہ پنڈداد نخان محمد نصیر ایس ائی بسلسلہ گشت و گرفتاری ملزم شاہد عنائیت ولد محمد عنائیت قوم جٹ سکنہ گولپور مقد مہ نمبر140/17بجرم324/34ت پ تھانہ پنڈدادنخان کو گرفتار کرنے کے سلسلہ میں گولپور اڈہ پر موجود تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ملزم شاہد عنائیت اپنے قریبی دوست محمد عصمت ولد غلام رسول قوم جٹ سکنہ گولپور کی بیٹھک میں موجود ہے۔اس اطلاع پر ہمراہ ملازمان بغرض گرفتاری ملزم شاہد عنائیت بیٹھک محمد عصمت کے قریب پہنچے تو محمد عصمت جو کہ بیٹھک کے باہر موجود تھا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بلند آواز میں کہا کہ شاہد بھاگ جاؤ پولیس آ گئی ہے۔ جس پر شاہد عنائیت رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گیا۔محمد عصمت کو باامداد ہمرائیاں قابوکر لیا۔ مذکورہ نے ملزم شاہد عنائیت کو پناہ دیکر ارتکاب جرم 212ت پ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔