خاندانی منصوبہ بندی کے فیصلے کا اختیار عورت کا حق ہے،ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی

جہلم ( اشتیاق پال) خاندانی منصوبہ بندی کے فیصلے کا اختیار عورت کا حق ہے خاندانی منصوبہ بندی با اختیار معاشرہ ترقی یافتہ قوم بن جاتا ہے خاندانی منصوبہ بندی سے عوام معاشی مسائل سے بچنے کے ساتھ وسائل کا مثبت استعمال کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار داکٹر طاہر عتیق چغتائی ایم سی ایچ سنٹر جہلم،لیڈی ڈاکتر شیبا ہاشمی ای اینڈ ای ڈی سنٹر جہلم نے 11 جولائی عالمی یوم آبادی ، ماں بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر خواتین سے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو بچوں کے بہتر مستقبل اور انکی مناسب دیکھ بھال کیلئے منصوبہ بندی پر عمل کرنا چائیے تاکہ اپنے اور حکومت کے وسائل مناسب طور پر استعمال ہو سکیں اور بے جا بوجھ سے بچ سکیں اس موقعہ پر ڈاکٹر نبیل ، لیڈی داکتر نجمہ نصیر تنظیم عمل جہلم، سٹاف نرس ارم عرفان اشرف فیملی ویلفےئر اسسٹنٹ (میل) و دیگر شریک تھے اس موقعہ پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خاندانی منصوبہ بندی دراصل ہماری اپنی ہی بہتری ہے۔