پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے نامزد جنرل سیکرٹری چوہدری فوق شیر باز کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر عہدیداران میں خوشی کی لہر

جہلم ( اشتیاق پال) پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے نامزد جنرل سیکرٹری چوہدری فوق شیر باز کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر عہدیداران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چوہدری فوق شیر باز کو جنرل سیکرٹری ضلع جہلم بننے پر راجہ بشارت ربانی، چوہدری تصور، علی جٹ اور عمر جٹ نے مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ چوہدری فوق شیر باز کے جنرل سیکرٹری بننے سے پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور تمام ورکرز کو ایک ساتھ لے کر چلے گیْ