میاں نواز شریف نے عوام کی خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ اس پر آج بھی کاربند ہیں،ملک انعام الحق

جہلم (اشتیاق پال)میاں نواز شریف نے عوام کی خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ اس پر آج بھی کاربند ہیں مخا لفین نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے لیکن سلام میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر جو ان کے منفی پراپیگنڈہ کا جواب اپنی عوام کی خدمت کرکے دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے کونسلر ملک انعام الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آجتک ریلوئے شیشہ گراونڈ کی سڑک بلدیہ جہلم نے کبھی بھی نہیں بنائی یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ریلوے برج ورکشاپ اور شیشہ گراؤنڈ کی سڑک تعمیر ہوئی ہے انشاء اللہ اگلے مرحلے میں بقیہ سڑک برج ورکشاب موڑ سے ریسکیو15 تک سڑک مکمل کر کے اسے ریلوے روڈ سے ملایا جائے گا، ن لیگ کی عوام دوستی کا مقابلہ کرنے کیلئے مخلص کارکنان کی ہے جو مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیں ہیں۔