عبدالستا ایدھی ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کو مخلوق خدا کی خدمت کرنے کیلئے وقف کیا ،ارشد محمود

جہلم ( اشتیاق پال)عبدالستا ایدھی ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کو مخلوق خدا کی خدمت کرنے کیلئے وقف کیا ہو اتھااور وہ انسانیت کی خدمت کیلئے ایک روشن ستارہ تھے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک مشعل راہ تھے آئیے ہم سب مل کر اعادہ کریں کہ ہم اپنی عملی زندگی میں ان کی خدمات سے سیکھ کر انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کام کریں گے ان خیالات کا اظہا ر بطور مہمان خصوصی ارشد محمود صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑیز نے المرکز میں سی ڈی سی کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے جہلم کی سماجی تنظیموں کے حاجی اللہ داد انصاری(مرحوم) القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے زہنی معزور بچگان، عمر بٹ الفلاح اور طارق مغل رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلمو دیگر کو اسٹیج پر بلا کر انکی خدمات کو سراہا اس موقعہ پر چوہدری نذر حسین، ملک محمد نوازبھی مہمان خاص تھے نقابت کے فرائض میجر(ر) زرگون گل خان جبکہ نوجوانوں حسن جاوید اور نوید اعجاز نے ایدھی کو خراج تحسین پیش کیا، قاضی تنویر الدین احمد، پروفیسر عبدالرزاق پروفیسر زاہد ساہی اور ڈاکٹر اسد مرزا صدر المرکز کونسل نے ایدھی ویلفےئر سنٹر کی کارکدگی کا جائزہ پیش کیا ، خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی میں جہلم شہر کی معروف سماجی کاروباری اور ہر مکتبہ فکر کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی پھرپور شرکت کی۔