گوجرہ روڈکی چک رائب پل سے جوڈیشل کمپلیکس تک 2 کلومیٹر سڑک فوری طور پر تعمیر کرائی جائے۔

ملک وال(نامہ نگار) گوجرہ روڈکی چک رائب پل سے جوڈیشل کمپلیکس تک 2 کلومیٹر سڑک فوری طور پر تعمیر کرائی جائے۔ سیاسی و سماجی اور وکلاء تنظیموں کا چیف جسٹس ہائیکورٹ منصور علی شاہ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاوالدین محمد جاویدالحسن سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس ملکوال تک پہنچنے کے لئے معزز ججز ،عدالتی اہلکاروں ،وکلاء ،پولیس اور سینکڑوں سائلین کو روزانہ نہر کنارے کچے رستے پر ملکوال گوجرہ روڈ کی چک رائب نہر پل سے 2 کلو میٹر سے ذائد کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے جبکہ کچے رستے پر بارش ہوجانے کے بعد کیچڑ اور کھڈے بن جاتے ہیں اور بارش کے دوران گاڑی یا موٹر سائیکل بار با ر پھسلن کا شکار ہو کر نہر میں گرنے کا خدشہ بھی رہتا ہے اس صورتحال میں خدانخواستہ کسی بھی روز کوئی خطرناک جان لیوا حادثہ پیش آسکتا ہے اس لئے کچے رستے پر فوری طور پر پختہ سڑک کی تعمیر کرائی جائے یاد رہے عدالتوں کے علاوہ اراضی ریکارڈ سنٹر کو جانے کا بھی یہی راستہ ہے سیاسی وسماجی اوروکلاء تنظیموں کا چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور منصور علی شاہ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاوالدین محمد جاویدالحسن سے سڑک تعمیر کرانے کامطالبہ۔