جہلم مو ویز اینڈ فوٹوز یونین کا قیام ممبر سازی کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

جہلم (محمد مرتضیٰ )جہلم کے مووی میکرز اور فوٹو گرافرز کے ایک رسمی اجلاس جسکی صدارت افضال ڈار نے کی۔جس میں اتفاقِ رائے سے مووی میکرز اور فوٹو گرافرز سے رابطہ سازی اور جہلم مو ویز اینڈ فوٹوز یونین تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں محمد یوسف ،نعیم اختر بھٹی ،افضال ڈار ،مٹھو بٹ، سجاد اصغر ،مسعود احمد ڈار ،پر مشتمل ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔جو مووی میکرز اور فوٹو گرافرز سے رابطہ کرے گی ۔ موویز اینڈ فوٹوز یونین کا با ضابطہ اجلاس 19جولائی 2017بروز بدھ بلایا گیا ہے۔جس کی اطلاع جگہ کا تعین کر نے کے بعد کیا جائے گا۔ جس میں تنظیم سازی اور رکنیت سازی کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔