علاقہ پنڈی سیدپور میں بیمار بوڑھے لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت جاری

پنڈدادن خان(عمران حیدر ببلی)علاقہ پنڈی سیدپور میں بیمار بوڑھے لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت جاری ،مقامی وٹرنری ہسپتال کا عملہ منتھلی لے کر پنڈی سیدپور کے شہریو ں میں بیماریاں پھیلانے میں پیش پیش،علاقہ کی عوام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پنڈی سیدپور میں بیماربوڑھے اور لاغر جانوروں کا کئ کئ دن کا باسی گوشت فروخت کیا جارہا ہے وٹرنری ڈاکٹر یا اس کا عملہ اپنی موج مستی میں مگن ہیں لیکن پنڈی سیدپور اور گردونواح میں لاغر بوڑھے بیمار جانوروں کا گوشت دھڑا دھڑ فروخت ہورہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں انتہائی خطرناک بیماریاں پھیل چکی ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں، اہل علاقہ نے ،ڈپٹی کمشنر جہلم،اور اعلیٰ احکام سے پرزور اپیل کی ہے ،ناقص گوشت بیچنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے،اور وٹرنری کی غفلت برتنے پر ،ملازمت سے فارغ کیا جائے،اہل علاقہ