تحصیل پنڈدادن خان کا معروف قصبہ جلاپورشریف بینک جیسی سہولیات سے محروم،

پنڈدادن خان(عمران حیدر ببلی)تحصیل پنڈدادن خان کا معروف قصبہ جلاپورشریف جو تاریخی ، کاروباری وسیاسی اہمیت کا حامل اور سکندر اعظم کی یادگار کی وجہ سے بھی مشہور جانا جاتا ہے او رہزاروں سیاحوں کی توجہ کا مر کز بھی ہے اتنا بڑا اور مشہور قصبہ عرصہ دراز سے بینک جیسی سہولیات سے محروم،جلالپورشریف جو آبادی کے لحاذ سے بھی ایک بڑا قصبہ ہے ،تعلیمی،کاروباری اور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بھی جانا جاتا ہے، یہاں کے شہری بینک جیسی بنیادی سہولت سے عرصہ دراز سے محروم ہیں،لوگوں کی ایک کثیر تعداد کو بشمول بزرگ پنشنرزکا روباری اشخاص اور ملازمین کو اپنی روز مرہ مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جلالپورشریف اور گردونواح کے لیے سب سے قریبی نیشنل بینک ڈھیری آرائیاں برانچ ہے اور اردگرد کے مقامی افراد سے کچھا کھچ بھرا رہتا ہے زیادہ رش کے اوقات میں بینک کا عملہ بھی گھبراہٹ اور دباوً کا شکار رہتا ہے اور اس کا سارا بوجھ بھی صافین کو ہی برداشت کرنا پڑتا ہے مہینے کے شروع کے ایام میں پنشنرز ،تنخواہ دار اور بل جمع کروانے والے صارفین کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں اور بزرگ خواتین سارا سارا دن ذلیل خوار ہوتے ہیں،عوام کی سہولت کے لیے نیشنل بینک ڈھیری آرائیاں کی طرف سے ATMمشین بھی نصب کی گئ جو اکثر اوقات خراب ہی ملتی ہے جس سے جلالپورشریف اور گردونواح کی عوام کو انتہائی ذہنی کوفت اٹھانا پڑتی ہے، لہذٰ ان تمام مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب سے اہل کی پرزوراپیل ہے جلالپورشریف فی الفور ایک بینک کا انعقاد کیا جائے،اہل علاقہ،