تحصیل پنڈدادن خان کے علاقہ جلالپورشریف واپڈا ملازمین کی نااہلی، لٹکی ہوئی بجلی کی ننگی تاریں عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی)تحصیل پنڈدادن خان کے علاقہ جلالپورشریف واپڈا ملازمین کی نااہلی، لٹکی ہوئی بجلی کی ننگی تاریں عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی،تفصیلات کے مطابق، جلالپورشریف مین بس سٹاپ سے بازار جانے والی گلی میں بجلی ہائی وولٹیج کی لٹکی ہوئی ننگی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں یہ مین تار کافی عرصہ سے زمین کی طرف جھکی پڑی ہے اور پورے جلالپورشریف کی گلی محلوں میں لٹکی تاریں واپڈا کی انتہائی غفلت کی وجہ سے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں لیکن محکمہ واپڈا کے افسران وہلکار ٹس سے مس نہیں ،لہذٰا جلالپورشریف کی تمام گلیوں میں واپڈا کی انتہائی نااہلی کی وجہ سے گلی گلی میں ننگی لٹکی تاروں نے عوام کو خوف حراس میں لے رکھا ہے،عوام نے چیف آئیسکواسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے جلالپورشریف میں لٹکی ہوئی بجلی کی ہائی وولٹیج ننگی تاروں کو تبدیل کیا جائے ، تاکہ پیش آنے والے کسی بھی بڑے سانحے سے بچا جا سکے،،