نامور صحافی ملک وسیم اختر کے والد معروف کاروباری شخصیت ملک فیروز اختر طویل علالت کے بعد وفات پا گئے

جہلم(عبدالغفوربٹ)نامور صحافی ملک وسیم اختر کے والد معروف کاروباری شخصیت ملک فیروز اختر طویل علالت کے بعد وفات پا گئے،مرحوم کی نما ز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی نماز جنازہ میں شامل صحافی برادری میں محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ،مہر محمدالیاس،راجہ نوبہار،راجہ جہانزیب،وسیم قریشی،مستفیض بخاری،رانا نوید الحسن،مرزا عبدالجبار،مرزا طاہر بیگ،راجہ اصغراور چوہدری عارف صدر انجمن تاجران،خواجہ آصف جاوید سابق نائب تحصیل ناظم،چوہدری مقبول حسین وائس چیئرمین بلدیہ،،ملک انعام الحق کونسلر،چوہدری نعیم کونسلر،ظہیر خان کونسلر،ملک راشد کونسلر،عابد بٹ ایڈووکیٹ،زاہد شاہ،طارق نسیم بٹ راہنما پی پی پی ،الحاج ملک وزیر سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سیاسی و سماجی اور کاروباری حضرات نے ملک وسیم اختر سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جہلم(عبدالغفوربٹ)ضلع جہلم کی معروف کاروباری شخصیت ملک فیروز اختر وفات پا گئے،مرحوم نامور صحافی ملک وسیم اختر کے والد تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی،سماجی،کاروباری،صحافتی برادری،وکلاء ،ڈاکٹرز اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی،اخبار فروش یونین کے صدر اعجاز قریشی اور جنرل سیکرٹری فرحان قریشی ،یاسر نظامی،چوہدری کامران اصغر،یعقوب بٹ،ظہیر عباس،شکیل احمد،صوفی گلزار راجہ اکرم،عمران بٹ،منصور احمدودیگر نے ملک وسیم اختر سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔