جعلی دستاویزات پیش کر کے قوم اور سپریم کورٹ کو دھوکہ دیا،نظام بچانے کیلئے نواز شریف کو جانا ہوگا،راہنما پی پی پی

جہلم(محمداشتیاق پال)جعلی دستاویزات پیش کر کے قوم اور سپریم کورٹ کو دھوکہ دیا،نظام بچانے کیلئے نواز شریف کو جانا ہوگا،شریف خاندان سسٹم کو ڈوبو رہا ہے وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو بحران مزید سنگین ہو جائے گا اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری تسنیم ناصر ،رخسانہ کوثر،مرزا غفار،راجہ نذیر،راؤ اسداللہ،فاروق یونس ڈار،میاں وسیم،محمود شاہ،اصغر چمٹ،راجہ نور محمد،ملک خالد،ملک اجمل نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز نہیں،شریف خاندا ن نے قوم اور عدلیہ کو دھوکہ دیا ،شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کیں جو بہت سنگین جرم ہے ،پیپلز پارٹی کل بھی عوامی قوت کا نام تھا آج بھی ہے،جو لوگ پارٹی چھوڑ چکے عوام نے ماضی میں بھی انہیں نظر انداز کیا آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا کوئی پارٹی مقابلہ نہیں کر سکتی،