جہلم پولیس نے منشیات فروشوں ، قمار بازوں ، غیر معیار ی CNG سلنڈر اورغیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

جہلم(عبدالغفوربٹ) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس نے منشیات فروشوں ، قمار بازوں ، غیر معیار ی CNG سلنڈر اورغیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 10لیٹرشراب ،جواء پر لگی رقم بیس ہزار آٹھ سو روپے ، آٹھ عدد موبائیل فون تین عدد موٹر سائیکل و باون عدد پتے تاش کل مالیتی رقم/- 220800روپے برآمد13ملزمان گرفتارمقدمات درجتفصیلا ت کے مطابق ۔تھانہ سول لائن ضمیر احمد ایس ائی نے ملز م مشرف الدین نور ی ولد صبغت اللہ قوم انصاری سکنہ نورستان افغانستان نے غیر قانونی طور پر پاکستا ن میں رہنے کے متعلق کوئی اجازت نامہ یا دستاویز پیش نہ کر پر13/14فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ سٹی محمد بشارت ایس ائی ٹریفک سٹاف نے ملزم ڈرائیور محمد منیر ولد فضل کریم سکنہ لکھ چین ضلع میر پور نے ہائی ایس نمبریLZR/2794میں غیر معیار ی سلنڈر CNGلگا کر اور انسانی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے پر گرفتار مقدمہ درج ۔ تھانہ صدر طارق محمو دایس ائی نے ملزمان فہیم رضاولد اصغر علی سکنہ پنڈ رتوال ، محمد بنارس ولد عبدالخالق سکنہ چک خاصہ ٹاہلیانوالہ، شاہد عمران ولد نذر محمد سکنہ فاضیلہ کالونی جہلم ، محمد ریاض ولد محمد دین سکنہ چک خاصہ ، اعجاز احمد ولد غلام محمد سکنہ چک خاصہ ، مختار احمد ولد عدالت خان سکنہ چک خاصہ ، مختار احمد ولد لال خان سکنہ پنڈ رتوال ، تنویر اعجاز ولد محمد کامل سکنہ سعیلہ ، ارشد محمود ولد بشیر احمد سکنہ رجی پور ٹاہلیانوالہ ،آصف مرزا ولد سجاول خان سکنہ رجی پور ٹاہلیانوالہ کو بسم اللہ ہوٹل چک خاصہ کے باہربذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کرکے جواء کے داؤ پر لگی رقم بیس ہزار آٹھ سو روپے ، آٹھ عدد موبائیل فون مالیتی پچاس ہزار روپے ، تین عدد موٹر سائیکل و باون عدد پتے تاش قبضہ پولیس لے کر اور محمد تنویر ایس ائی نے ملزم ابرار علی ولد راجہ جہاں داد قوم گکھڑ سکنہ پکھوال سے 10لیٹر شراب برآمد ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درج ۔