ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی کی یونین کونسل کندوال علاقہ تھانہ للہِ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم(عبدالغفوربٹ)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے یونین کونسل کندوال علاقہ تھانہ للہِ میں کھلی کچہری منعقد کی علاقہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی سائیلن نے اپنی درخواستیں اور مسائل ڈیپی او صاحب کو پیش کیئے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او صاحب نے کہا کہ میں تمام لوگوں کا شکریا ادا کرتا ہوں جنہوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی کسی غریب کو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی کسی امیر یا با اثر کو کسی غریب کی پگڑی اچھالنے نہیں دی جائے گی ہر شریف آدمی قابل عزت ہے اور اس کی عزت کی بخالی ترجیح ہے قانون کی نظر میں امیر اور غریب برابر ہے کسی کو انصاف دینا ہماری مہربانی نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے ہر شریف شہری قابل عزت ہے جب تک کے جرم نہیں کرتا ۔پولیس ہر شخص کو عزت کو دے گی کسی با اثر کی سفارش اور دباؤ قبول نہ کرئے گی اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے اور ہر آدمی کی عزت نفس بحال کی جائے گی اپنے مسائل کے حل کے لیے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی اوز جائے اگر آپ کا مسلہ حل نہ ہو تو پھر میرے پاس آئے ہمارئے ہاں رواج ہیکہ مقدمات میں بے قصور لوگ بھی نامزد کر ادیتے ہیں اور پھر دونوں پارٹیوں کے لوگ قرآن اٹھاتے ہے بطور شہری انصاف اور سچ کا ساتھ دے انصاف اور سچ کی شہادت دے ۔صحیح ملزمان کومقدمات میں درج کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مقدمات سزایاب ہوسکیں،عوام کی آسانی کے لیے ڈرائیونگ لرنر اجراء ڈی ایس پی دفتر پنڈدادنخان سے شروع کیا جا چکا ہے اب کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء کی شروعات جلد کی جا رہی ہیگلفام ناصر ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے جرائم میں کمی آتی ہے چھوٹے بچوں کو گاڑیاں نہ چلانے دے منشیات کے خاتمے کے لیے آپ کا تعاون درکار ہے ۔آپ کے تعاون سے ہی منشیات کا خاتمہ ممکن ہے۔شرکا ء نے پرزور اپیل کی کہ جھیٹھل اور کندوال کے درمیان پولیس چیک پوسٹ بنائی جائے اور تھانہ لِلہ کو نئی گاڑی دی جائے جو ڈی پی او صاحب نے ہر دو مطالبات منظور کرلیئے