چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ راجہ کامران حیات کے والد ختم قل چک خاصہ میں ادا کی گئی

جہلم(عبدالغفوربٹ)چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ راجہ کامران حیات کے والد محترم راجہ سکندر حیات(نمبردار) کی ختم قل چک خاصہ کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی ،جس میں کولپور جامع مسجد کے خطیب حافظ نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کیلئے نیک اور صالح اولاد ان کیلئے صدقہ جاریہ ہے ،جو شخص اپنے والدین کو خوش نظروں سے دیکھتا ہے اسے ایک حج کا ثواب ملتا ہے،نیک اولاد والدین کے چلے جانے کے بعد بھی ان کی روح کے ایصال ثواب کا اہتمام کرتے ہیں ،قرآن خوانی کے بعد دعا کرائی گئی جس میں ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی اس موقع پر سابق سینیٹر راجہ محمد افضل خان ،چوہدری سعید سابق چیئرمین یونین کونسل بوکن یونین کونسل چک خاصہ ،و دیگر علاقہ جات کے معززین ،سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے دعا میں شرکت کی،