ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جہلم کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

جہلم (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جہلم کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر (DCA) مہر عمران رشید منعقد ہوا جس میں نئے سیزن2017-18 کے ٹورنامنٹ ، سٹیڈیم گراؤنڈ، دینہ کرکٹ سٹیڈیم کی منظوری اور ضلع جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم آزادی ہارڈ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ پر بات چیت ہوئی،صدر مہر عمران رشید نے ایگزیکٹو باڈی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ دینہ کرکٹ سٹیڈیم کی منظوری کے بعد بہت جلد کام شروع ہو رہا ہے جس پر ایگزیکٹو ممبران نے صدر کی کاوشوں کو سراہا، اس ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں چوہدری کامران اصغر صدر الفتح کرکٹ کلب ٹاہلیانوالہ، فاروق بٹ نائب صدر (DCA) ، مبشر جنجوعہ جنرل سیکرٹری(DCA) ، فرقان حبیب فنانس سیکرٹری(DCA) ، خورشید بٹ جوائنٹ سیکرٹری(DCA) ، راجہ فیاض صدر البلال کرکٹ کلب ، محمد اسد صدر کینٹ کرکٹ کلب، راجہ خلیل صدر نیو ینگ سٹار کرکٹ کلب و دیگر موجود تھے۔