نواز شریف فورا مستعفی ہو جا ئیں عوامی سیلاب ان کی کر سی کو بہا کر لے جا ئے گا ۔چوہدری زاہد اختر

جہلم(محمداشتیاق پال)نواز شریف فورا مستعفی ہو جا ئیں عوامی سیلاب ان کی کر سی کو بہا کر لے جا ئے گا ۔چوہدری زاہد اختر عوام میاں فیملی کے اصل چہرو ں کو پہچان چکی ہے یہ کر پٹ فیملی ملک کو دھیمک کی طر ح چا ٹ چکی ہے ۔ن لیگ نے ملک کو بحرا نوں میں دھکیل کے رکھ دیا ہے ،عوام کوصحت ،تعلیم اور روزگارجیسی بنیا دی سہو لیات میسر نہیں۔ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ میا ں نواز شریف صادق و امین نہیں رہے انھیں فورا مستعفی ہو جا نا چاہیے بصورت دیگر عوامی سیلا ب ان کی اقتدار کی کر سی کو بہا کر لے جا ئے گا کیو نکہ عوام میاں فیملی کے اصل چہروں کو پہچا ن چکی ہے ۔میا ں فیملی کی کر پشن کھل کر عوام کے سا منے آچکی ہے یہ کر پٹ فیملی ملک کو دھیمک کی طر ح چا ٹ چکی ہے ۔چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ ملکی تر قی و استحکام اسی میں ہے کہ میاں نواز شریف مستعفی ہو جا ئیں کیو نکہ ن لیگ نے ملک کو بحرانو ں میں دھکیل کے رکھ دیا ہے جہا ں سے کمیشن زیا دہ ملتا ہے ان منصوبہ جا ت پر تو جہ دی جا تی ہے ۔غر یب عوام صحت ،تعلیم اور روزگا ر کی سہو لیا ت سے محروم ہیں ن لیگ پل ،میٹرو بس اور سڑ کیں بنا نے پر لگی ہو ئی ہے ۔