آپ کا کیا خیال ہے؟،،،،،،،،،،،،،،،،،،عمر بٹ راتھڑ

نشر مکرر ،بلکہ سینکڑوں بار مکرر مکرر پر ادا ہونے والے الفاظ، انداز،شکوک و شہبات ،حقائق و الزامات اقرار شدہ بیانات ،اقراری دستاویزات اور کہیں تمام شواہد کے باوجود زمینی حقائق و برآمدہ دستاویزات ہونے کے باوجود ناصرف جرم کی صحت سے انکار اور اس کے ساتھ ساتھ انصاف کرنے والوں کیلئے للکار،
یہ ہے ان کا رویہ یا داستان، اقتدار کے کرداروں کا شاہکاراور ان کے پاس ہیں نہ پورے ہونے والے وعدوں کے انبار ،
اگر آپ کو یقین نہیں تو تازہ اخبار مگر ان کی وہی گھسی پٹی پرانی خبروں کی جھلکیاں آپ کو دعوت عام دے رہی ہیں کہیں پنجابی فلم کے ہیرو کے انگار برستے ،گرجدار الفاظ ہیں،تو کہیں محکموں کو آنیوالے وقت سے خوف زدہ کیا جارہا ہے اور ہروقت ،ہر جگہ عوام کے مجمے کو خوشخبریاں دے دے کر تالیاں ہی تالیاں جمع کی جا رہی ہیں۔
ذرا ملاحظہ کیجئے،
سپریم کورٹ کی تعین کردہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مفروضوں پر مشتمل ہے،،مائنس نواز فارمولہ قبول نہیں،وزراء پاکستان کی کانفرنس
اہل اقتدار خود ہی عدالتی فیصلوں پر منکر ہوں تو طے ہے کہ عدالتیں محض سیب چوری کے مجرم کو ہی سزا دینے کا فریضہ پورا کر رہی ہیں۔
عمران کو منی ٹریل کے سلسلہ میں عدالت میں نہ بلایا جائے ،نعیم بخاری
عدالت میں دلدئل دیں،ججز کو مشورہ نہیں
ہر قدم عوام کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہے ،ترقی کا سفر مکمل ہوگا،شہباز شریف
اور اس کیلئے کوہ ہمالیہ جتنے قرض لیتے جائیں قرض اتارنے کا کون سوچے گا ،جناب
استعفیٰ کے لیے پارلیمنٹ میں دباؤ بڑھایا جائے،پی پی پی اور پی ٹی آئی متفق
کبھی عوامی مفاد میں اتفاق کر کے دیکھیں کیونکہ آپ کو عوام نے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے ممبر بنا کر بھیجا ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت،جلد کی قیمت پانچ صد روپے،آئی این پی اسلام آباد(نئی بات)
حیرت ہے اس میں لوٹ مار کی کون سی نئی داستان ہے ،وہی راہزان وہی مسافر
پارلیمنٹ خطرے میں ہے،وزیراعظم استعفیٰ دیں،خورشید شاہ
میثاق جمہوریت کے علمبرداروں ،معاہدہ بمعہ فائدہ چند ماہ صبر کر لو بمطابق عظیم جماعتوں کا معاہدہ،
جے آئی ٹی رپورٹ غلطیوں کا پلندہ ہے،جس دن عوام گنہگار قرار دے گی خود گھر چلیں جائیں گے،طلال چوہدری
آپ کی حکومت ہے اور ادارے صحیح کام نہیں کر رہے نتائج تو عوام بھگت رہی ہے لیکن آپ نے عوام کو اسقدر تقسیم کر دیا ہے کہ عوام کو محض دو وقت روٹی کی فکر ہے اور بس
ملک کسی آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،چوہدری شجاعت
آئین تو محض غریب ،غرباء کیلئے ہے اور وہ ہر لمحہ بحرانی کیفیت کا شاہکار ،آپ عوام کیلئے نہیں اقتدار کیلئے سوچیں ،
مصطفی کمال کی فاروق ستار کو ملکر کام کرنے کی پیشکش ،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی
کراچی میں عوام کا سکون برباد کرنے میں ماشاء اللہ دونوں کا تجربہ خوب ہے لیکن اب رینجر بھی ہے وہاں ذرا دھیان سے
سانحہ پارا چنار ملک دشمنوں کی کارستانی ہے ملی یکجہتی کونسل
اچھا کیا آپ نے بتا دیا،
پانامہ کیس ملکی تاریخ میں نیا باب ،جمہوریت مضبوط ہو گئی،شیر پاؤ
جبکہ عوام مزید ذلیل کیونکہ ملک میں جاری جمہوریت صرف خواص کیلئے عوام کیلئے سپریم کورٹ کا کوئی جج ،جرنیل اور سیاستدان صادق و آمین نہیں ہے،جاوید ہاشمی
دوران اقتدار آپ کی نظر بند ہو جاتی ہے یا عقل ماؤف
سٹیٹ بینک کا ڈالر کی قدر میں اضافے پر تحقیقات ،ذمہ داروں کا تعین کیا جائیگا،
چین،پاکستان روایت کو برقرار رکھیں ،فیصلے میں کونسی جلدی ہے
شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،چوروں کی موجیں،نامہ نگار نئی بات
اس ملک میں چوروں کی ہی موجیں ہیں ،بھیا
تمام جیالوں،متوالوں،دلداروں اور مختلف مکاتب فکر والوں سے فکر انگیز ،فکر کرنے کی درخواست ہے کہ صرف ملک کی خاطر سوچنے کی ابتداء کر دیں اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔