تھانہ صدر کے علاقے چونترہ سے نامعلوم افراد سینکڑوں کبوتر چوری کرکے لے گئے، مقدمہ درج

جہلم (محمدامجد بٹ) تھانہ صدر کے علاقے چونترہ سے نامعلوم افراد سینکڑوں کبوتر چوری کرکے لے گئے، مقدمہ درج ، چور بارے بتانے والے کیلئے مالک زبیر حسین اور شہباز بٹ نے پچاس ہزار نقد انعام کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق چونترہ کے رہائشی زبیرحسین اور شہباز بٹ نامی اشخا ص نے مشترکہ طور پر سینکڑوں کبوتر پال رکھے تھے کہ گزشتہ شب شدید طوفانی موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کے چار سو سے زائد قیمتی کبوتر چوری کرلئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے ، پولیس تھانہ صدر نے مدعی کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے جبکہ کبوتروں کے مالکان نے اس بار ے مطلع کرنے والے شخص کیلئے پچا س ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے ۔