پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل کی سطح تک ممبر سازی کیمپ لگائے گئی،چوہدری زاہد اختر

جہلم(محمداشتیاق پال،عبدالغفوربٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کو ضلع بھر میں قریہ قریہ سے ورکرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھ کر کے اپنے قائد عمران خان کے مشن کو پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے تاکہ عام لوگوں کو بھی انصاف میسر ہو سکے،ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی جہلم کے صدر چوہدری زاہدا ختر،جنرل سیکرٹری چوہدری فوق شیر باز ودیگر نے پارٹی میٹنگ کے موقع پر ورکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مخلص کارکنوں کو عہدے تقویض کیے جائیں گے تاکہ وہ لوگ اپنے اور عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر کر سکیں۔اس موقع پر سید رفعت زیدی اور راجہ یاور کمال و دیگر موجود تھے جس میں تمام عہدیداران نے مل کر پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے اورذاتی اختلافات کو ختم کر کے عمران خان کے نظریے کو گھر گھر پہنچانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے فیصلہ کیا کہ تمام یونین کونسل میں دو دو ممبر سازی کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ جلدازجلد تنظیم سازی کو مکمل کیا جا سکے۔