گیپکو ٹیم کو میٹر اتارنے سے روک کر صارف نے ٹیم کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواست دے کراخبارات میں خبریں بھی لگوا دیں

ملک وال(نامہ نگار)بجلی کے خراب میٹر کو تبدیل کرنے کے لئے جانے والی گیپکو ٹیم کو میٹر اتارنے سے روک کر صارف نے ٹیم کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواست دے کراخبارات میں خبریں بھی لگوا دیں جو کہ حقائق کے منافی ہیں ایل ایس شاہد محمود اور دیگر کا پریس کلب ملک وال میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ محلہ راجگان کے رہائشی راجہ اکبر کے گھر کا میٹر خراب ہے جسے تبدیل کرنے کے لئے سب ڈویژن اربن کی ٹیم نے میٹر اتارنا چاہا تو مذکورہ شخص نے میٹر اتارنے نہیں دیا الٹامیرے اور وقار عظیم،محمد حسنین ، سمیت دیگر کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی درخواستیں اعلیٰ حکام کو دے کر اخبارات میں خبر بھی شائع کروادی جس سے ہمارے ساتھ سخت ذیادتی ہوئی ہے مذکورہ شخص نے آئندہ ایسی کو کوشش کی تو ہم اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں اس موقع پر چیئرمین ہائڈروالیکٹرک یونین کے چیئرمین شاہد محمود وئیس بھی موجود تھے۔