عملیات اور سونا ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا جعلی پیر ، نوسر باز شہزادہ امجد عرف ڈبل شاہ گرفتار

ملک وال(نامہ نگار) عملیات اور سونا ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا جعلی پیر ، نوسر باز شہزادہ امجد عرف ڈبل شاہ گرفتارمقدمہ درج جعلی عامل متعدد خواتین سے بھی سونا ڈبل کرنے کے باغ دکھا کر لوٹ چکا ہے اہلیان علاقہ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ملک وال نے شہری مہر ارشد کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ نوسر باز جعلی پیر شہزادہ امجد عرف ڈبل شاہ کو چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گھر سے گرفتار کر لیا مہر ارشد نے میڈیا کو بتایا جعلی عامل شہزادہ امجد عرف ڈبل شاہ اپنے کارندوں کے ہمراہ ہمارے گھر آیا اور میری بیمار بیٹی کو دم کرنے کے بہانے اہلخانہ کو سونا ڈبل کرنے کا جھانسہ اور گھر میں موجود دس لاکھ روپے سے زائد مالیتی طلائی زیورات اور نقدی لے لی اور عملیات کے زریعے ڈبل کرنے کا کہا ایک دن گزرجانے کے بعد سونے کا مطالبہ کرنے پر جعلی عامل نے بتایا کہ آپ کا سونا پریاں لے گئیں ہیں میں عملیات کے زریعے واپس منگوا کر دونگا اہلیان علاقہ کی جانب سے زیورات اور نقدی کے واپسی کے مطالبہ پر ثالثی مقر ر کی گئی جس میں ڈبل شاہ کے خلاف فیصلہ ہوا اور اس نے اپنا چیک دیا کہ مقررہ تاریخ پر کیش کروا لیں جو کہ کیش نہ ہو سکا اور بار بار رابطہ کرنے پر جعلی پیر فرار ہوتا رہااور ہمیں مختلف جھانسے اور حوالے دے کر ڈراتا رہا مہر ارشد کے اہلخانہ نے کہا جعلی عامل ہمارے علاقہ میں اور بھی خواتین کو چونا لگا چکا ہے چئیرمین یونین کونسل اعجاز شاہ نے میڈیا کو بتایا بدنام زمانہ نوسر باز شہزاد امجد عرف ڈبل شاہ سونا ڈبل کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بلیک میل بھی کرتا ہے پولیس تھانہ ملک وال نے مہر ارشد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ڈبل شاہ کو حوالات بند کر دیا مزید تفتیش جاری ہے جبکہ نوسر باز جعلی عامل شہزادہ امجد عرف ڈبل شاہ نے موقف دیتے
اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرا مدعی پارٹی سے سونے کا معاملہ تھا ۔