دیرینہ دشمنی کی بنا پر 29سالہ نوجوان قتل جبکہ ایک زخمی

جہلم(عبدالغفوربٹ)تھانہ صدر کے علاقہ لنگر پور بیلی میں دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں عرس(میلہ) کے موقع پر دو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 29سالہ نوجوان محمد سعید ولد خوشنود علی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی،دو نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ،پولیس تھانہ صدر جہلم نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ لنگر پور بیلی میں میلہ کے موقع پر دو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 29سالہ نوجوان محمد سعید ولد خوشنود علی موقع پر قتل کر دیا گیا جبکہ چائینی نامی لڑکا زخمی اور دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر جائے حادثہ پر روانہ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچا دیا گیا،