چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم کی ماہانہ ایگزیکٹو باڈی میٹنگ،الیکشن 2017،18 کے شیڈول کی باقاعدہ منظوری

جہلم(عبدالغفوربٹ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم کی ماہانہ ایگزیکٹو باڈی میٹنگ چیمبر کے آفس نیئر افتخار ہال میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صدر جہلم چیمبر آف کامرس ارشد محمود نے کی،جس میں ایگزیکٹو باڈی کے ممبرا ن نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس میٹنگ میں الیکشن 2017،18 کے شیڈول کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور الیکشن کمیشن کے قیام کو عمل میں لایاگیا ،شیڈول کے مطابق 18جولائی 2017کو پرویژنل ووٹر لسٹ لگائی جائے گئی،جس پر 24جولائی تک اعتراضات داخل کیے جا سکتے ہیں،جبکہ 31جولائی 2017تک اعتراضات الیکشن کمیشن سنے گا،5اگست 2017کو الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد 8اگست 2017کو فائنل ووٹر لسٹ نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائیگی،10اور 11اگست کو ایگزیکٹو سیٹ برائے سال 2017,19 کیلئے نامینیشن پیپر جاری کیے جائیں گے،نامینیشن پیپر 15,16اگست تک چیمبر سیکرٹری کے حوالے کیے جائیں گے،21اگست کو الیکشن کمیشن ان کاغذات کی سکرونٹی کریگا،22,23اگست تک ان امیدواروں کے خلاف اعتراض الیکشن کمیشن کو جمع کرایا جا سکتا ہے،جس پر الیکشن کمیشن 28اگست کو اپنا فیصلہ سنائیگا،7ستمبر2017تک ڈی جی ٹی او کو اپیل دائر کی جا سکتی ہے،جبکہ 13ستمبر 2017کو امیدواروں کی فائنل لسٹ آویزاں کر دی جائیگی جبکہ 21ستمبر 2017کو ایگزیکٹو باڈی کے لیے ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس کیلئے ووٹنگ ہو گئی،21ستمبر کو ہی الیکشن کمیشن اپنا رزلٹ الاؤنس کریگا جبکہ 22ستمبر کو صدر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدر کیلئے نامینیشن پیپر جاری کیے جائیں گے جو کہ 23ستمبر کو الیکشن کمیشن کو جمع کرانے ہوں گے،25ستمبر 2017کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گئی،28ستمبر 2017کو پولنگ ہو گئی اور اسی روز الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنائیگا،جبکہ 29ستمبر 2017کو سالانہ جنرل میٹنگ ہو گئی،