پنجاب پولیس اور موٹر وے پولیس کا کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کے حوالے سے واک کا انعقاد

سوہاوہ(نمائندہ جہلم جیو)سوھاوہ شہر میں پنجاب پولیس اور موٹر وے پولیس نے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کی حوصلہ شکنی کرنے حوالے سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شاھد نذیر Dspسوھاوہ محمد الیاس SHOسوھاوہ موٹروے پولیس کے افسران کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس واک اور مہم کا مقصدآے روز کے بڑھتے ھوے ٹریفک حادثات میں قیمتی جانی اور مالی نقصانات سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ھے۔کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے اجازت ھرگز نہ دی جاے ملک اور اپنے پیاروں کو بچانا ترجیح ھے۔