ملت ایکسپریس میں ملکوال سے فیصل آبا د تک جنریٹر کا بندوبست کیا جا ئے،عوامی حلقے

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز +عدنان یو نس سے )نا صر اقبال بو سا ل ایم این اے ،حا جی شفقت محمود گو ندل ایم پی اے ،نوابزادہ راجہ مطلو ب مہدی ایم این اے،چوہدری نذر گو ندل ایم پی اے ،ملک فیصل عباس چیئر مین میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ ،ملک محسن چیئر مین میو نسپل کمیٹی پنڈدادنخان اورقدیرالحسن چیئر مین میو نسپل کمیٹی ملکوال نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سپر ٹینڈنٹ ریلو ے راولپنڈی ڈویژن سے مطا لبہ کیا ہے کہ خصو صی تو جہ دے کر ملکوال سے کراچی جا نے والی ملت ایکسپریس میں ملکوال سے فیصل آبا د تک جنریٹر کا بندوبست کیا جا ئے ملکوال سے کراچی جا نے والی اس خصو صی ریل گا ڑی میں فیصل آبا د تک جا تے جا تے مسا فروں کی حا لت زار سخت پر یشا نی اور مشکلا ت کی تصویر پیش کرتی ہے آخر کیا وجہ ہے کہ محکمہ ریلو ے ملکوال سے فیصل آبا د تک طا قتوار انجن اور جنریٹر کا اہتمام کیو ں نہیں کرتاعوامی رہنماؤں نے خواجہ سعد رفیق سے فوری اصلا ح احوال کا مطا لبہ کیا ہے ۔