ون ویلنگ کرنے والے اپنے ویل درست کر لیں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز +عدنان یو نس سے )ون ویلنگ کرنے والے اپنے ویل درست کر لیں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی ڈرائیونگ بچے کریں گے شامت والدین کی آئے گی چھوٹی عمر کے بچوں کی ڈرائیونگ حادثات کا باعث بنتی ہے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی تفصیلات کے مطابق آئے دن ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر سخت پابندی عائد کر دی انہوں نے کہا کہ آج کل موٹر سائیکل اور رکشہ کم عمر کے بچے زیادہ تر چلا رہیں ہیں جو کہ ٹریفک قوانین سے نہ واقف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہوتے ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ڈی پی او جہلم نے کہا کہ اگر والدین نے اس بات کا خیال نہ رکھا کہ ان کے کم عمر بچے ڈرائیونگ نہ کریں تو بچوں کی بجائے والدین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ڈی ی او جہلم نے کہا کہ ون ویلنگ پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اگر کوئی ون ویلنگ کرتے پکڑا گیا یا کسی مکینگ نے ون ویلنگ کرنے والوں کا ساتھ دیا تو ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی