پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن میاں رشید کی خدمات قابل تحسین ہیں،محمداشرف چغتائی

جہلم (محمداشتیاق پال ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن میاں رشید کی خدمات قابل تحسین ہیں مرحوم نے ساری زندگی آمروں کے مقابلے میں جواں مردی سے گزاری ، میاں رشید کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک بڑے لیڈر سے محروم ہو گئی یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی اورسیز کے رہنما محمد اشرف چٖغتائی نے لندن سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ میاں رشید احمد بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے اور پارٹی کیلئے انہوں نے ضیا الحق اور مشرف کے مارشل لاء میں بیش بہا قربانیاں دیں اور جیلوں میں قید وبند کی تکالیف برداشت کیں ، پاکستان پیپلز پارٹی اورسیز کی جانب سے تمام کارکن اور رہنما میاں رشید احمد مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور میاں رشید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔