جہلم پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر معیار ی CNGسلنڈر لگا کرانسانی جان خطر میں ڈالنے والوں کے خلاف کاروائیاں

جہلم (عبدالغفور بٹ) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر معیار ی CNGسلنڈر لگا کرانسانی جان خطر میں ڈالنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1500گرام چرس ،05لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے 04ملزمان گرفتارمقدمات درج،تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی محمد اشراف ایس ائی ٹر یفک سٹاف نے ملزم محمد اشفاق ولد محمد بشیر قوم گھمن سکنہ منصور والی تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ نے ہائی ایس نمبریLOK/4259اور ملزم محمدعمر ولد محمد فرید قوم جٹ سکنہ موہڑہ کلیال سوہاوہ نے ہائی ایس نمبریRPT/8999میں غیر معیار ی CNGسلنڈر لگا کر اور انسانی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے والے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ دینہ محمد بشیر ایس ائی نے ملزم شاہ محمد ولد حاجی محمد قوم پٹھان سکنہ خیام سٹریٹ دینہ سے1500گرام چرس ۔تھانہ سول لائن زاہد رضا اے ایس ائی نے ملزم غفار احمد ولد مختار احمد سکنہ شمالی محلہ جہلم سے5لیٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔