ضلع جہلم کے نامزد ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر اور جنرل سیکرٹری چوہدری فوق شیر باز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،چوہدری منظور رضا اشرف

جہلم ( محمداشتیاق پال)پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے رہنما چوہدری منظور رضا اشرف کیپری نے پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے نامزد ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر اور جنرل سیکرٹری چوہدری فوق شیر باز بننے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ دونوں مل جل کر پارٹی کو مذید فعال میں اہم کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ٹیلی فون لندن سے کیا انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام کی اصل ترجمان جماعت پی ٹی آئی ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی دوسری پارٹیوں سے وزراء اور عہدیداران اسی وجہ سے پی ٹی آئی میں آ رہے ئیں کہ مستقبل صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف ہی ہے۔