ضلع بھر میں مصطفائی تحریک کو متحرک بنانے کیلئے تمام عہدیداران اپنا کردار ادا کریں ،افتخار احمد مانگٹ

ملک وال(نامہ نگار) مصطفائی تحریک پاکستان میں مصفائی معاشرہ کیلئے کام کر رہی ہے جس کیلئے قرآن و سنت کے ساتھ رشتہ مضبوط کرنا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک کے ضلعی صدر افتخار احمد مانگٹ نے تحریک کے رہنما جہانگیر احمد رضا کی طرف سے دیے گئے ظہرانہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افتخار احمد مانگٹ نے کہا کہ ضلع بھر میں مصطفائی تحریک کو متحرک بنانے کیلئے تمام عہدیداران اپنا کردار ادا کریں جس کیلئے کم از کم ہر تحصیل ہیڈکوارٹر شہر میں ماہانہ درس قرآن کا اہتمام کریں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم رسول کریم ﷺ کی سیرت کا بغور مطالعہ نہیں کرتے اس وقت تک مصطفائی معاشرہ کی تشکیل کا مشن پورا نہیں ہو سکتا ، اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ضلعی صدر محمد اقبال گوندل نے کہا کہ مصطفائی تحریک کے تمام عہدیداروں کو تنظیم کی بہتری کیلئے عملی کام کرنا ہو گا کابینہ ممبران اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے ادا کریں تاکہ تحریک کے مشن کی تکمیل ہو سکے ۔ اس موقع پر عبدالرحمن مغل، رحمان علی تارڑ، غلام شبیر سنگم، عنصر ساہی، ناصر فاروقی،اشتیاق احمد بھٹی، جہانگیر احمد رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔