میونسپل کمیٹی کے آکشن کمیٹی کے چیئرمین کی دلچسپی سے پارکنگ و اڈا فیس کا ٹھیکہ 11 لاکھ روپے اضافہ سے 36لاکھ روپے میں دے دیا گیا

ملک وال(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کے آکشن کمیٹی کے چیئرمین کی دلچسپی سے پارکنگ و اڈا فیس کا ٹھیکہ 11 لاکھ روپے اضافہ سے 36لاکھ روپے میں دے دیا گیا ، ہاؤس نے منظوری دیدی ، ٹھیکہ پہلے 25لاکھ میں دیا گیا جسے آکشن کمیٹی نے مسترد کیا اب 11لاکھ کا فائدہ ہوا ، راجہ خرم عباس ممبر آکشن کمیٹی۔تفصیلات کیمطابق میونسپل کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں پارکنگ اور اڈا فیس کے ٹھیکے کی منظوری دیدی گئی۔ آکشن کمیٹی کے ممبر راجہ خرم عباس نے بتایا کہ پہلے حزب اقتدار نے آکشن کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کی عدم موجودگی میں یہ ٹھیکہ 25لاکھ روپے میں دیا تھا جس پر اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج کیا اور چند ہفتہ قبل ہونے والے ہاؤس کے اجلاس میں اس کی منظوری نہیں دی ،اپوزیشن ارکان کی تجویز پر دوبارہ آکشن دینے کا فیصلہ کیا گیا انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل پارکنگ ،اڈا فیس کی دوبارہ اوپن نیلامی اپوزیشن کونسلر و چیئرمین آکشن کمیٹی معین خان اور ممبران راجہ خرم عباس اور امجد فاروق سپرا دوبارہ کی گئی جس میں نیلامی 36لاکھ روپے میں ہوئی جو پہلی نیلامی سے 11لاکھ روپے زائد ہے اپوزیشن لیڈر امجد فاروق سپرا نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے اپوزیشن ارکان ہمیشہ شہر کے مفاد کیلئے کام کریں گے اور ہاؤس میں ایسے کسی منصوبے کو منظور نہیں ہونے دیں گے جو شہر اور عوامی مفاد کیخلاف ہو۔۔۔