ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کوتحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا

جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کوتحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اعلی کارکردگی کی بنیاد پر لاہور میں منعقد ہونے والی قومی سطح کی ایک پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کوتحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈسے نوازاگیا۔تحریک استحکام پاکستان ، پاکستان کاوہ واحد سماجی ادارہ ہے جو وطن عزیز کوعظیم تر بنانے والی گوہر نایاب شخصیات کو ان کی اعلی کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازتاہے ۔اس تقریب میں ،مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل )ر( محمد اکرم خان چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور ، اور دیگر مہمان گرامی شریک ہوئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرڈاکٹر فیصل محمودکا کہنا تھا، قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ ریسکیو 1122جہلم کی پوری ٹیم کی مشترکہ کاوش اور دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے ۔تمام سٹاف نے پوری لگن اورایمانداری سے کام کرتے ہوئے اپنے کام کو عبادت سمجھا جس کا صلہ قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈکی صورت میں ہمیں ملا ہے ۔