وزارت مذہبی امور و حج نے عازمین کو کسی بھی طرح کے فراڈ سے بچانے کے لئے اپنی ویب سائٹ پر منظور شدہ حج ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری کر دی

جہلم(عبدالغفوربٹ)وزارت مذہبی امور و حج نے عازمین کو کسی بھی طرح کے فراڈ سے بچانے کے لئے اپنی ویب سائٹ پر منظور شدہ حج ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ عازمین حج جو پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے ذریعے حج پر جانے کے خواہشمند ہیں وہ صرف وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے منظور شدہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ہی بکنگ کروائیں ۔منظور شدہ حج آپریٹرز کی فہرست وزارت ہذا کی ویب سائٹ www.hajjinfo.org پر دیکھی جا سکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں عوام الناس اور منظور شدہ ٹور آپریٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی کے علم میں یہ بات آئے کہ غیر منظور شدہ ٹور آپریٹر حج بکنگ کر رہا ہے تو فوری طور پر پولیس اسٹیشن ،ایف آئی اے ، ڈائریکٹر حاجی کیمپ اور وزارت ہذا کو مطلع کریں ۔