پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما میاں رشید احمد کی رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ مشین محلہ میں ادا کی گئی

جہلم (محمداشتیاق پال) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری میاں رشید احمد کی رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ مشین محلہ میں ادا کی گئی جس میں سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر، الحاج ظہور عالم بٹ، محمود شاہ، چوہدری وسیم ، آصف ڈار، اشتیاق پال، میاں نصیب ایڈوکیٹ، ابوبکر، حسن، سید نعمان شاہ، خان عزیز خان ، قدیر جرال ، معین اللہ خان ایڈوکیٹ، راجہ نذیر ، شیخ مجید ، عارف بٹ، محمد خالد سمیت سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، رسم قل کے موقع پر سماجی و سیاسی شخصیات نے میاں رشید احمد کی خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مثالی زندگی گزاری اور کسی شخص کو کوئی تکلیف نہ دی ،اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ امین چشتی نے کہا کہ دنیا سے چلے جانے والے شخص کو بخشش کیلئے اس کے عزیز و اقرباء کی اچھی گواہی ہی کافی ہے میاں رشید نے جس طرح زندگی بھر خوش اخلاقی اور خلوص سے وقت گزارا آج ہزاروں لوگ ان کی اس اچھائی کے گواہ کے طور پر رسم قل میں شریک ہیں ۔ اس موقع پر مرحوم کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور نعت خوانی کی گئی جس کے بعد اجتماعی طور پر مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا ئیں کی گئیں ۔