بارش کے باعث موٹر میں کرنٹ آجانے سے نوجوان جاں بحق

پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)بارش کے باعث موٹر میں کرنٹ آجانے سے نوجوان جاں بحق،تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کا رہائشی محمد فیصل ولد محمد بوٹا پانی والی موٹر چلانے لگا تو اس میں کرنٹ تھا ضوں ہی اس نے موٹر کو چھوا اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا جس سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔