تاریخ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں کرے گی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد عارضی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام نے پاناما فیصلے کو قبول نہیں کیا اور تاریخ بھی اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد عارضی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی دراڑ نہیں پڑ رہی ہے، پارٹی متحد ہے جب کہ عوام نے پاناما فیصلے کو قبول نہیں کیا اور تاریخ بھی اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں جاری تمام منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا اور تمام اہداف حاصل کیے جائیں گے جب کہ پاکستان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عارضی وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پارٹی لیڈرشپ کا فیصلہ ہے جسے سب نے قبول کیا۔
واضح رہے مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کو عارضی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا بھی اعلان کیا۔