تحصیل پنڈدادنخان کے لوگ عرصہ دراز سے محرومیوں کا شکار تھے ،اربوں کے منصوبے منظور کروا کر تاریخ رقم کر دی ہے،نذر گوندل

ضمنی۱۔ چوہدری نذر گوندل نے بتایا کہ وہ 11 اگست کو حج بیت اللہ کی سعادت کے لئے روانہ ہو رہے ہیں اور انکی غیر موجودگی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سید منشاہ بخاری آف ڈھڈی تھل کریں گے
ضمنی۲۔ راجہ لیاقت علی چیئرمین یو سی چک شادی،راجہ محمود چیئرمین یوسی دولت پور،نوشیروان مسوال ،مسعود خان بلوچ،سابق ناظم چوہدری فضل الرحمٰن ،حاجی عبدالعزیز،چوہدری سلطان،سید منشابخاری،چوہدری انتصار احمد،ملک مختار حسین اور دیگر نے نذر گوندل کی کاوشوں کو سراہا
ضمنی ۴۔۔ اپنے تحصیل ناظم کے دور میں زیرو کارکردگی کے حامل لوگ تحصیل بھر تو دور کی بات جوتانہ کی حد تک بھی کوئی کام کروا نہ سکے ،اب کس منہ سے باتیں کرتے ہیں۔اگر پرانی فائلیں کھلیں تو مقدمات ان پر ہوں گے،نذر گوندل کی میڈیا سے گفتگو

پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)میاں نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوئی انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، انکی خدمات ملکی تاریخ میں ناقابل فراموش رہیں گی،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون چوہدری نذر حسین گوندل نے پنڈدادنخان میں اپنی رہائشگاہ پر تحصیل بھر سے آئے سیاسی رہنماؤں اور میڈیا بریفنگ کے دوران کیا،انہوں نے اپنے حلقہ کے حوالہ سے کہا کہ تحصیل بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے،حالیہ بجٹ میں منظور ہونے والے میگا پراجیکٹس بھی تحصیل بھر کے لئے ایک اعزاز ہیں جن کی مثال سابقہ کسی دور میں نہیں ملتی۔اس موقع پر راجہ لیاقت علی چیئرمین یو سی چک شادی،راجہ محمود چیئرمین یوسی دولت پور،نوشیروان مسوال ،مسعود خان بلوچ،سابق ناظم چوہدری فضل الرحمٰن ،حاجی عبدالعزیز،چوہدری سلطان،سید منشابخاری،چوہدری انتصار احمد،ملک مختار حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری نذر گوندل نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے لوگ عرصہ دراز سے محرومیوں کا شکار تھے لیکن الحمدللہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں گلی محلے کے مسائل سے شروع ہو کر پانی،صحت،تعلیم اور سڑکوں کے علاوہ میگا پراجیکٹس دریائے جہلم پر ٹریفک پل،اسٹیڈیم،ٹیکسلا یونیورسٹی اور نہر کے منصوبہ پر اربوں روپئے منظور کروا کر تاریخ رقم کر دی ہے اور اس حوالہ سے سابقہ ادوار میں آواز نہیں اٹھائی گئی تھی۔اس موقع پر موجود تمام سیاسی شخصیات نے چوہدری نذر گوندل کی خدمات کوسراہا اوران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جس انداز میں تحصیل پنڈدادنخان کا حق ادا کیا ہے اسی طرح آئندہ الیکشن 2018 میں عوام انہیں پہلے سے زیادہ برتری کے ساتھ کامیاب کریں گے۔چوہدری نذر گوندل نے بتایا کہ وہ 11 اگست کو حج بیت اللہ کی سعادت کے لئے روانہ ہو رہے ہیں اور انکی غیر موجودگی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سید منشاہ بخاری آف ڈھڈی تھل کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اپنے تحصیل ناظم کے دور میں زیرو کارکردگی کے حامل لوگ تحصیل بھر تو دور کی بات جوتانہ کی حد تک بھی کوئی کام کروا نہ سکے ،اب کس منہ سے باتیں کرتے ہیں۔اگر پرانی فائلیں کھلیں تو ایسے لوگوں پر کئی مقدمات بنیں گے جو اب اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔