عامر خان نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا پوسٹر جاری کر دیا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی نئی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا نیا پوسٹر جاری کیا جس میں فلم کے ٹریلیر کی ریلیز ہونے کی تاریخ بھی لکھی گئی ہے جو 2 اگست کی ہے۔
Aamir Khan ✔ @aamir_khan
11:27 PM – Jul 30, 2017
917 917 Replies 3,374 3,374 Retweets 23,870 23,870 likes

فلم میں عامر خان مختصر کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم کا ٹیزر پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے البتہ مداحوں کو فلم کے ٹریلر کا بے چینی سے انتظار ہے۔
واضح رہے ’’سیکریٹ پر اسٹار‘‘ رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں عامر خان کے ساتھ ان کی کامیاب ترین فلم ’دنگل‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زائرہ وسیم بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر محیط ہے جو اپنے والد کی مخالفت کے باوجود بڑی گلوکارہ بننا چاہتی ہے۔