چار سالہ بچے کو اغواء کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

ملک وال(نامہ نگار)چار سالہ بچے کو اغواء کر کے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کاروائی کر کے گرفتار کر کے لیا۔ مقدمہ درج کرلیا ہے مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش ہو گی ایس ایچ او ظفر اقبا ل خان ۔تفصیلات کے محلہ صابری کی رہائشی خاتون ممتاز بیگم نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عابد حسین عابدی نے میرے چار سالہ بچے شاویز حسین جو اپنے کزن کے ہمراہ دکان پر چیز لینے جا رہا تھا رستے سے اغوا کر کے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور فرار ہونے کی کوشش کی جس پر بچے کے شور واویلا کرنے پر ملزم نے تھوڑی دور جا کر بچے کو پھینک دیااور موقع سے فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او ظفر اقبا ل خان نے بتایا کہ ممتاز بیگم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم عابد حسین عابدی کو گرفتارکر لیا گیا ہے مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی۔ یاد رہے ملزم کے خلاف ڈکیتی کا ایک مقدمہ بھی درج ہے جس میں اس نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔۔۔