رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال کووزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ملک وال(نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال کووزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال کووزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا جس پر چیئرمین ضلع کونسل غلام حسین بوسال ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اختر بوسال، ضلعی وائس چیئرمین نجم الحسن شاہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ملکوال قدیر الحسن شاہ،یوسی چیئرمینوں احمد فراز گوندل،چوہدری اختر،ناصر عباس تارڑ،نوزاش علی حسن،لیاقت سلطان گڑھانہ ،مسلم لیگی رہنماؤں راؤ طارق ،زاہد بھیروی، راجہ ظفر سلطان، محمد نواز گوندل، ملک کامران اشرف سمیت دیگر نے مبارکباد دی ہے ۔