محکمہ اوقاف گجرات آفس نوٹ چھاپنے کی ٹکسالی بن گیا

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشد خان)محکمہ اوقاف گجرات آفس نوٹ چھاپنے کی ٹکسالی بن گیا کھیوڑہ سمیت تحصیل پنڈدادنخان کی زمینوں کی کرایہ پر الاٹمنٹ موقع پرکرنے کی بجائے من پسندحضرات کو تحصیل بھر میں گھومتے ایجنٹوں کے ذریعے گجرات بلاکر آفس ہی میں کی جا رہی ہے جس کے لیے فرضی افراد کے شناختی کارڈساتھ لگا کر فرضی بولی کی بوگس کاروائی بنا دی جاتی ہے من پسند افراد کو بھاری رشوت کے عوض کروڑوں روپے کی اراضی چند سو روپے سالانہ کرائے پر لیز پر آلاٹ کر دی جاتی ہے اسی طرح فرضی طور پر اپنے افرا دکے نام سے ہزار پندرہ سو روپے سالانہ کرایہ پر دی ہوئی زمینیں بھاری رقوم کے عوض منسوخ کر کے دوسرے لوگوں کوالاٹ کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ،اس طرح ایجنٹوں سمیت گجرات آفس کا عملہ عرصہ دراز سے اس بہتی گنگا میں انتہائی چالاکی اور خاموشی سے ہاتھ دھو رہا ہے تحصیل پنڈدادنخان کے عوامی سماجی حلقوں نے چےئرمین اوقاف پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ زمینوں کی نیلامی موقع پر ہو اور کرایہ پر دینے سے قبل اس کے مقامی اخبارات سمیت پبلک مقامات پر اشتہارات لگوائے جائیں اور گاہکوں کی تلاش میں گھومتے محکمہ اوقاف کے ٹاوٹوں کا گجرات آفس میں داخلہ فوری بند کیا جائے ،کرپشن میں ملوث محکمہ کے عملے کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے