جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

جہلم(عبدالغفوربٹ)قانون کی پاسداری معاشرے کے ہر طبقے پر فرض ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں عبدالغفار قیصرانی ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم ۔تفصلات کے مطابق جہلم پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ڈومیلی کے فیاض احمد اے ایس آئی نیشفاقت علی ولد شوکت علی قوم چوہان راجپوت سکنہ ڈہوک بابا سلطانو سے 1500گرام چرس ،محمد اشفاق اے ایس آئی نے ابرار حسین ولد محمد مالک قوم چوہان راجپوت ساکن ڈہوک شیر عالم داخلی بھگوال سے 1005گرام چرس تھانہ سوہاوہ کے محمد اسحاق اے ایس آئی نے ذوالفقار احمد ولد نیک محمد قوم بھٹی راجپوت سکنہ کھینگر حمدال گوجر خان ضلع راولپنڈی سے 10کپی شراب ،واجد حسین اے ایس آئی نے قمر عباس ولد رضا عباس قوم درزی سکنہ سرگڈھن سوہاوہ سے 10لیٹر شراب،محمد غفار ایس آئی نے محمود سلطان ولد محمد بشیر قوم وینس سکنہ سرگڈھن تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 120گرام چرس تھانہ دینہ کے محمد بشیر ایس آئی نے قدیم اقبال ولد عبدالکریم قوم جٹ سکنہ سمبلی سرولہ تھانہ ڈومیلی سے دوران انٹیروگیشن پسٹل30بور معہ 1روند اورنوید اقبال ولد عبدالکریم قوم جٹ سکنہ سمبلی سرولہ تھانہ ڈومیلی سے دوران انٹیروگیشن پسٹل30بور معہ 2 روند،مطلوب حسین اے ایس آئی نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پیر محمد ولد دین محمد سکنہ ضرمت پکتیہ افغانستان ،راجہ صادر ولد اقبال سکنہ کیانی سٹریٹ دینہ تھانہ چوٹالہ کے زاہد محمود اے ایس آئی نے ندیم ولد عبدالقیوم قوم گکھڑ راجپوت سکنہ جنگو تحصیل و ضلع جہلم سے 120گرام چرس ،طارق محمود اے ایس آئی نے بشارت جمیل ولد عبدالعزیز قوم آرائیں سکنہ کھرالہ تحصیل و ضلع جہلم سے 220گرام چرس،عمران امجد اے ایس آئی نے امتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پر آصف محمود ولد اشرف سکنہ پنڈ آرائیں کوٹلی سیداں جہلم سے 240گرام چرس تھانہ سٹی کے طارق محمود اے ایس آئی نے سعید ولد عظیم سکنہ ڈہوک جمعہ کو غیر قانونی گیس ریفیلنگ کرنے گرفتار کر کے مقدما ت درج کرلیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں