الحقیق ہال المرکز جہلم میں کیمونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل کا ماہانہ اجلاس

جہلم(محمداشتیاق پال)الحقیق ہال المرکز جہلم میں کیمونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر قدرت علی سیالوی نے کی،میٹنگ کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوااس کے بعد گزشتہ ماہ کی ماہانہ میٹنگ کی کاروائی پڑھ کر سنائی گئی اس میٹنگ میں یوم آزادی کی شایان شان تقریب کی شاندار کامیابی پر تمام ممبران کی کاوشوں کو سراہا گیا اور یوم دفاع کے حوالے سے بھی پروگرام طریقہ کار طے پایاگیا علاوہ ازیں جہلم کی عوام کے دیرینہ مطالبے پر اقبال لائبریری کی دوبارہ بحالی اور فنڈز کی بحالی کے سلسلے میں جناب صغیر احمد اخلاق نیلام گھر والے ،پروفیسر قدرت علی سیالوی اور ڈاکٹر اسد مرزا کی خصوصی اور انتھک کوششوں کو بے حد سراہا گیا اس ماہانہ میٹنگ میں سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر اسد مرزا،پروفیسر قدرت علی سیالوی ،کرنل (ر)عبید بیگ،جاوید اقبال،ثنا الحسن زیدی،سید اقبال شاہ،اور دیگر ممبران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری محمد اعظم نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا میٹنگ کے اختتام پر تمام مہمانوں کی خاطر خواہ تواضع کی گئی۔