اقوام عالم کو دھمکی دیتے وقت ذرا دنیا کی بہترین فوج ،افواج پاکستان کو دھیان میں رکھنا چاہیے جن کی پشت پر ساری پاکستانی قوم کھڑی ہے۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان

اقوام عالم کو دھمکی دیتے وقت ذرا دنیا کی بہترین فوج ،افواج پاکستان کو دھیان میں رکھنا چاہیے جن کی پشت پر ساری پاکستانی قوم کھڑی ہے۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان

انہوں نے کہا کہ حالات نے امریکہ جیسی سپر پاور کو افغانستان مین پریشان کر دیا ہے ۔ملا عمرؒ کا قول کہ افغانستان گوند کا تالاب ہے اس میں حملہ آور آتو سکتا ہے جانا آسان نہیں رہتا۔سچ ثابت ہو رہا ہے ۔امریکی حکومت کا یہ وہم کہ طالبان کو افغانستان میں شاید پاکستان کی مدد حاصل ہے محض خیالِ خام ہے پاکستان خود افغانستان کے بگڑے ہوئے حالات کے پنجے میں دہشتگردی کا شکار ہے اور پاکستانی ،ادارے اور افواج پاکستان بے پناہ قربانیاں دے کر پاکستان میں امن بحال رکھے ہوئے ہیں۔وہ مسئلہ افغانوں اور امریکہ کا آپس میں ہے لہذا امریکہ کو گھبراہٹ کا شکار ہونا زیب نہیں دیتاجہاں تک پاکستانی حکمرانوں کا تعلق ہے تو یہ وقت ان کے لیے بہت بڑی سعادت ثابت ہو گی اگر وہ امریکہ امداد کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں تو ان کا،قوم کا اور ملک کا بھلا اسی میں ہے اللہ ہمیں ثابت قدم رکھے