ادارہ ادب افروز جہلم کا ماہانہ ادبی اجلاس

جہلم(عبدالغفور بٹ )ادارہ ادب افروز جہلم کا ماہانہ ادبی اجلاس معروف شاعر قمر رضا شہزاد ؔ کے زیر صدارت میجر اکرم شہید پارک لائیبریری ہال جہلم میں منعقد ہوا۔اشفاق شاہینؔ مہمان خصوصی اور
عتیق الرحمان صفیؔ مہمان اعزاز تھے۔نظامت کے فرائض امجد میرؔ نے انجام دیے۔ان کے علاوہ ریاض انورؔ
سید انصرؔ ،اقبال ناظرؔ ،شاہ روم خان ولیؔ ،اکرم جاذبؔ ،تنویر طاہر کیانی،منور چشتیؔ ،رضوانہ ملک،عاصمہ نازؔ ،
احسان شاکرؔ ،افتخار موتی ہارؔ ،اعجاز میرؔ ،محمد اشفاق حیدر،محمد طیب اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز
اعجاز میرؔ نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور تنویر طاہر کیانیؔ نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔اس کے بعد حاضر شعرا نے کلام پیش کی جسے حاضرین نے خوب سراہا اور داد دی ۔