پائی خیل اسٹیشن پربندیال کوچ نے خانہ بدوش کی بھیڑوں کاپوراریوڑکچل ڈالا

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اسٹیشن پربندیال کوچ نے خانہ بدوش کی بھیڑوں کاپوراریوڑکچل ڈالا،20بھیڑیں ہلاک تفصیلات کے مطابق میانوالی سے آنیوالی بندیال کوچ نمبرLES1296نے تیزرفتاری کے باعث خانہ بدوش جنت خان کی روڈکراس کرتی بھیڑوں کاپوراریوڑکچل ڈالا۔جس کے نتیجہ میں 20بھیڑیں موقع پرہلاک ہوگئیں جبکہ 3بھیڑیں شدیدزخمی ہوگئیں۔پولیس تھانہ پائی خیل نے بندیال کوچ نمبرLES1296کوقبضہ میں لیکرمزیدکاروائی شروع کردی۔