محمدیاروالا میں بوسیدہ کھمبے اورلٹکتی تاروں نے شہریوں کوپریشان کردیا

پائی خیل(نامہ نگار)محمدیاروالا میں بوسیدہ کھمبے اورلٹکتی تاروں نے شہریوں کوپریشان کردیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل کاپسماندہ موضع محمدیاروالامیں لوہے کے بوسیدہ کھمبے جن کی بنیادیں زنگ آلودہوکرکھوکھلی ہوچکی ہیں تیزہواکاجھونکاآنے سے جھولنے لگتے ہیں جس کے باعث حادثہ رونماہونے کاقوی امکان ہے ادھرکھمبوں سے شہریوں پرلٹکتی تاریں موت بن کرمنڈلارہی ہیں ڈھیلی اورلٹکتی تاریں آپس میں کئی دفعہ ٹکراجاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیداکردیتی ہیں ادھرواپڈاکی کھمبے کی کئی بجلی لائنیں لوگوں کے گھروں اوردرختوں کے اوپرسے گزررہی ہیں جس سے جانی نقصان کااندیشہ ہے ۔لیکن ستم درستم یہ ہے کہ واپڈاکے اہلکاروں نے چپ سادھ رکھی ہے عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ محمدشہزادخان،خالدخان،محمدعرفان ملک،شیرخان ،قمرعباس ودیگرنے بوسیدہ کھمبوں کی تبدیلی ڈھیلی تاروں کودرست کرنے اوردرختوں کی کٹائی اوردیگراصلاح واحوال کاڈی سی میانوالی،ایکسین واپڈامیانوالی،ایس ڈی او واپڈااورمتعلقہ ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے ۔