مخصوص لابی ملک میں غیر آئینی اقدام چاہتی ہے، وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی بھی معیشت کے لیے استحکام اورامن بہت ضروری ہوتے ہیں۔تاہم ایک مخصوص لابی ملک میں غیر آئینی اقدام چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قرضے عیاشی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ملکی پیداوارکے لیے لیے ہیں، قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے مقابلے میں بہت متوازن ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی معیشت کے لیے استحکام اور امن بہت ضروری ہے۔ ملکی معیشت میں بہتری اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے چین سے سی پیک کا معاہدہ کرنے کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا۔